پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

کراچی طیارہ حادثہ، مسافروں کے ورثا کو انشورنس کی ادائیگی شروع

پی آئی اے کے بدقسمت طیارے میں شہید ہونے والوں کے ورثا کو انشورنس کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔پہلے مرحلے میں آٹھ ورثہ کو مجموعی طور پر آٹھ کروڑ اسی لاکھ روپے ادا کردئیے گئے ۔

پی آئی اے نے طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کو انشورنس کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا، پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق طیارہ حادثے کے آٹھ ورثہ کو ادائیگیاں کر دی گئیں۔طیارہ حادثہ کے آٹھ ورثہ کی جانب سے وراثتی سرٹیفیکٹ جمع کرادئے گئے تھےجس کے بعد ورثا کو فی کس ایک کروڑ روپے انشورنس کی مد میں ادائیگی کردی گئی ہیں۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ آٹھ ورثہ کو مجموعی طور پر آٹھ کروڑ اسی لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں، اس میں دس لاکھ روپے فی کس بھی شامل ہیں جنہوں نے پہلے تدفین کی مد میں دس لاکھ فی کس نہیں لیے تھے وہ بھی ادا کیے ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ورثا کی جانب سے جیسے ہی وراثتی سرٖٹیفیکٹ موصول ہوں گے، ان کو فوری ادائیگی کی جارہی ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.