پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اے ایس پی مری محمد اظہر سے فوری واقع کا نوٹس لینے کی اپیل

اے ایس پی مری محمد اظہر سے فوری واقع کا نوٹس لینے کی اپیل,منصور عرف مُنا آئے روز شراب کے نشے میں اپنے دوستوں کے ہمراہ لوگوں کو راستہ روک کر ذلیل و خوار کرنے لگا.گزشتہ رات منصور عرف مُنا سے ہمیشہ کی طرح رات کو مری اوسیاہ کے رہائشی کی گاڑی کو روک کر اُسے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گالم گلوچ کرتے ہوئے متاثرہ شخص کی گاڑی کے شیشے توڑے اور گاڑی کا بھی نقصان کیا.متاثرہ شخص اور عوام نے مل کر مری بروری سے روڈ کو احتجاج کرتے ہوئے بلاک کر دیا ہے.متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ رات کو محکمہ پولیس کو درخواست دی ہے لیکن محکمہ پولیس کی ملی بھگت سے ابھی تک کوئی کاروائی نہ ہو سکی محکمہ پولیس کا کہنا ہے کہ چار بجے ایس ایچ او مری راجہ رشید آئینگے اور اُسکے بعد کاروائی ہو گی جو کہ ظلم کی انتہا ہے.متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ جب تک کاروائی نہ ہو اُس وقت تک ہم احتجاج کرینگے پولیس جب تک اس شرابی کے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لائیگی اُس وقت کا روڈ نہیں کھولینگے.ذرائع کے مطابق عوام کا کہنا ہے کہ منصور عرف مُنا کا سالوں سے یہ معمول ہے کہ شراب پی کر سادہ لوح لوگوں کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پریشان کرتا ہے اے ایس پی مری سے واقع کا فوری نوٹس لینے کی اپیل

Leave A Reply

Your email address will not be published.