راولپنڈی: تھانہ نیوٹاؤن پولیس کی کاروائی،ہوٹل میں جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث02خواتین سمیت 05ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
تھانہ نیوٹاؤن پولیس کی کاروائی،ہوٹل میں جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث02خواتین سمیت 05ملزمان گرفتار،مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او نیوٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہوٹل کی پارکنگ میں جسم فروشی کی ڈیلنگ میں مصروف 02خواتین سمیت05ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں ہوٹل منیجر چنگیز خان، فریاد حسین، عبدالعزیز، ساحرہ بی بی اور زرینہ بی بی شامل ہیں، ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کرلیا گیا،ایس پی راول نے ایس ایچ اونیوٹاؤن اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جسم فروشی گھناؤنا جرم ہے جو نوجوان نسل کو اخلاقی پستی کیطرف دھکیلتا ہے، نوجوان نسل کو تباہی کی جانب مبذول کروانے والے افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔