راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری،05ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد،
راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری،05ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ ا وپیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالجبار کو گرفتار کرکے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،ایس ایچ او بنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم بابر علی کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ او گوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم مکرم خان کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم تیمور کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ او چونترہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم بلال کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے01رائفل12بور معہ ایمونیشن برآمد کر لی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی پر ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔