پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستان ایئرفورس نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

ملکی فضائی دفاع میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے کہ پاک فضائیہ کے جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری شروع کردی گئی اور جے ایف 17 ڈبل سیٹ طیارے بھی پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل ہوگئے۔پاک فضائیہ کا جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کے ساتھ آپریشنل ہوگا
اور بھارت کے حاصل کردہ رافیل سے بہتر ہوگا۔

اسی کے ساتھ ساتھ پاک چین تعاون سے تیار کردہ 14 ڈبل سیٹ طیارے بھی آج پاک فضائیہ کے حوالے کیے گئے جو تربیت کیلئے بھی استعمال ہوں گے۔ ڈبل سیٹ جے ایف 17 کی فضائیہ کے بیڑے میں شمولیت سے بھی ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگا۔کامرہ ایئر بیس پر جے ایف 17 ڈبل سیٹ طیاروں کی بیڑے میں شمولیت اور جے ایف 17 بلاک تھری مینوفیکچرنگ کے آغاز کی تقریب ہوئی۔چین کے سفیر نونگ رونگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے ایف سترہ بلاک ٹو ڈوئل سیٹ کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی مبارک باد دیتے ہیں،
پاک فضائیہ بلاک تھری بہت اہم منصوبہ ہے، دفاعی پیداوار میں تعاون ہماری دوستی کی مثال ہے۔

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ آج جے ایف 17 بلاک B کے ڈبل سیٹ طیاروں کی شمولیت ہورہی ہے، آج ہی کے روز جے ایف 17 بلاک 3 کی طرف بھی پیش رفت کررہے ہیں،

اس سنگ میل کو عبور کرنے پر چین کے شکر گزار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.