وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کو ڈویژن میں میگا منصوبوں کی تکمیل کا ٹاسک سونپ دیا
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کو ڈویژن میں میگا منصوبوں کی تکمیل کا ٹاسک سونپ دیا۔ اس سلسلے میں کمشنر جاوید اختر محمود نے وومن یونیورسٹی متی تل کا دورہ کیا۔انہوں نے یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور بریفنگ لی۔کمشنر ملتان نے کہا کہ حکومت پنجاب تعمیراتی منصوبوں میں شفافیت کی خواہاں ہے۔ تمام ترقیاتی کاموں کا ٹھرڈ پارٹی آڈٹ کرواو¿ں گا۔کمشنر نے نئے تعلیمی بلاک بنانے کیلئے وائس چانسلر سے سمری طلب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں نئے بلاکز کی تعمیر کیلئے حکومت پنجاب کو بھی سمری بھیجی جائے گی۔ نئے بلاک کی تعمیر سے نئے تعلیمی کورس شروع کئے جاسکیں گے۔نئے بلاک کی تعمیر میں علاقائی کلچر کی خوبصورتی کو اجاگر کیا جائے اور یونیورسٹی میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جائے۔اس موقع پر وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ڈاکٹر پروفیسر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ متی تل وومن یونیورسٹی میں 6 تعلیمی ڈیپارٹمنٹ فعال ہیں۔23 نئے ڈیپارٹمنٹ کی منتقلی کیلئے نئے بلاکس کی تعمیر ناگزیر ہے۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی، پروفیسر فرزانہ اکرام، ڈاکٹر پروفیسر حنا علی،ڈاکٹر شازیہ پروین ، پروجیکٹ ڈائریکٹر اسد بھٹہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔