پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ڈسٹرکٹ خانیوال پولیس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ

خانیوال :سال 2020 میں ضلعی پولیس نے 79 خطرناک گینگ کے 254 ملزمان گرفتار کیے. گرفتار ملزمان سے 380 مقدمات ٹریس کر کے 05 کروڑ 04 لاکھ 52 ہزار 07 سو روپے کا مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا.سال 2020 میں 19 اندھے قتل بھی ٹریس کیئے گے, سال 2020 میں 2518 مجرمان اشتہاری گرفتار جن میں کیٹیگری A کے 299 اور B کے 2219 اشتہاری گرفتار کیئے. ضلعی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 1175 مقدمات درج کیے.ملزمان کے قبضہ سے 20 کلاشنکوف ، 922 پسٹلز، 48 رائفلز،123 بندوق/رپیٹرز 12 بور، 50 ریوالورز ، 18 کاربینز اور 3960 گولیاں برآمد کیں

خانیوال : ضلعی پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائیوں میں 1226 مقدمات درج کیے. ملزمان کے قبضہ سے 1025 کلوچرس، 196کلوہیروئن،28کلو افیون، 320گرام آئس، 16.600کلوگرام بھنگ، 2580کلو پوست، 25949 لیٹر شراب اور 90چالوبھٹیاں برآمد کیں, قمار بازی ایکٹ کے تحت 506 جواریوں کو بھی پابندسلاسل کیا گیا. ساونڈسسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 86 مقدمات درج کیئے

پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 79 مقدمات درج کیے گے ہیں.سال2020 میں انسداد تشدد خواتین مرکز پر 30 درخواست موصول ہوئی. 24 درخواستوں کو یکسو کیا گیا جبکہ 06 درخواستوں پر مصالحت کرائی گی. سال 2020 میں 83791 شہری پولیس خدمت مرکز کی سہولیات سے استفادہ ہوئے. انشاءاللہ سال2021 کرائم فری اور پولیس کلچر میں تبدیلی کا سال ہوگا. ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف مثالی کردار کو یقینی بنانے میں دن رات مصروف عمل ہے . قیام امن پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائیگا،سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا.ڈی پی او محمد علی وسیم

Leave A Reply

Your email address will not be published.