سی او سمبڑیال نے ضلع سیالکوٹ کی اہم تحصیل سمبڑیال کو مسئلستان کا گڑھ بنا دیا
سمبڑیال سی او سمبڑیال نے ضلع سیالکوٹ کی اہم تحصیل سمبڑیال کو مسئلستان کا گڑھ بنا دیا سمبڑیال کو اٹلی کے شہر وینس کے مشابہ کردیا کشتیوں کی جگہ گندگی کے ڈھیر تیرنے لگے ٹی ایم اے کی اتنی بڑی نا اہلی پر حکومت ہر گلی محلے میں ایک ایک کشتی فراہم کرےعوام کا شدید ردعمل محلہ رسول پورہ زیر آب آ گیا تحصیل سمبڑیال کی گلیاں اور سڑکیں انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے نہر اپر چناب کا منظر پیش کرنے لگی سی او سمبڑیال کی سمبڑیال کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں سمبڑیال کی عوام کا کہنا ہے کہ سمبڑیال انتظامیہ کا بروقت نالیوں اور گلیوں کی صفائی نہ کرنے کی وجہ سے آدھے سے زیادہ سمبڑیال گندے پانی میں ڈوبا ہوا ہے جس کی وجہ سے حالیہ بارشوں نے نہ صرف سمبڑیال کی عوام کا جینا دشوار کر رکھا ہے بلکہ بارشوں کے بعد گندے پانی سے ہونے والے وبائی امراض کی تلوار بھی سمبڑیال کی عوام کے سر پر لٹکنے لگی ہے بارش کے پانی میں گندگی کے تیرتے ہوئے ڈیھر سمبڑیال انتظامیہ کی نااہلی اور عدم توجہ کا منہ بولتا ثبوت ہیں