پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پنڈدادن خان/ حق خودارادیت انسانی احترام کا بنیادی جزو ھے

پنڈدادن خان نیر اعوان/ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے موقع پر پنڈدادن خان میں کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گی ریلی سے خطاب کرتے ھوے معروف سماجی رہنما خواجہ عمران نے کہا کہ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے بھارت و پاکستان( یو این سی ائی پی ) نے قرارداد منظور کی تھی جو جموں و کشمیر کے عوام کو اپنا حق خودارادیت استعمال کرنے کے لیے آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے انعقاد کی ضمانت دیتی ھے اقوام متحدہ کو 72 سال قبل کیے گے وعدے کو پورا کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ پانچ سو سے زائد دنوں سے کشمیری مسلمانوں کا محاصرہ جاری ھے اقوام عالم اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لے شرکاء ریلی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان جموں کشمیر کے لوگوں کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کی حصول کی جدوجہد کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا شرکاء ریلی نے کشمیر بنے گا پاکستان پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے جسکے بعد ریلی پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.