پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ڈی پی او لوئر کوہستان ذوالفقار خان جدون نے معززین علاقہ ,DRCممبران

سوات ڈی پی او لوئر کوہستان ذوالفقار خان جدون نے معززین علاقہ ,DRCممبران ، پبلک لیزان کونسل،علماء کرام کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،علماء کرام،معززین علاقہ نے DPO لوئر کوہستان کو خوش آمدید کہا۔ اور ہر جرائم کے تدارک اور منشیات سے پاک معاشرہ کیلئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
معززین نے کہا کہ پولیس، عوام ایک دوسرےکیلئے لازم و ملزوم ہیں۔ہم ایک جوائنٹ فیملی کیطرح ایک دوسرے کا خیال کرتے ہوئےمعاشرے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے،علماء معززین نے علاقہ SHO,s کی تعریف کی اور ان کے کام کو سراہا،
اس موقع پر جناب DPO صاحب نے معززین علاقہ کا شکریہ ادا کیااور انھیں RPO صاحب کیطرف سے جاری مختلف مہم کے بارے میں اگاہ کیاگیا۔سب سے زیادہ زور علاقہ کو منشیات سے پاک رکھنے کیلئے عوام ، معززین کا تعاون مانگا، یہ ایک ایسی لعنت ہے جو پورے معاشرے اور نسلوں کو تباہ کردینی ہے۔نشہ سے پاک معاشرہ ہی امن کا گہوارہ بن سکتا ہے اور یہ عہد کیا کہ ہم پولیس منشیات کی لعنت سے اس معاشرے کو پاک کریں گے۔اس طرح کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے رحجان کے تدارک کے لئے علماء کرام اور معززین کو کہا کہ عوام میں شعور بیدار کرنے لئے آپ علماء کرام مساجد اور محفلوں میں اس قبیح عمل کے خلاف گفتگو کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.