پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

بچوں کو پولیو سے بچانے کے لئے حکومت کی جانب سے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا،

سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے پولیس ہیڈکوارٹرز کے ڈی ایس پی مسعود شہید ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا،کینٹ کے علاقے میں پولیو مہم کے افتتاح کے موقعہ پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران اور سول سوسائٹی کے افراد بھی موجود تھے،
راولپنڈی پولیس ضلع میں جاری پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کرنے کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہے،11 جنوری سے شروع ہونے والی مہم کے دوران راولپنڈی میں 8 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلاۓ جائیں گے،شہریوں کی حفاظت اور خدمت اولین ترجیح ہے، راولپنڈی پولیس کا ہر افسر ہر جوان جذبہ خدمت سے سرشار ہے، سی پی او.بچے ہمارا مستقبل ہیں، بچوں کی حفاظت اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاۓ جا رہے ہیں، سی پی او

Leave A Reply

Your email address will not be published.