پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمرنے بنیادی مرکز صحت کوٹھہ کلاں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ملک بھر میں جاری پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کیا

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمرنے  بنیادی مرکز صحت کوٹھہ کلاں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ملک بھر میں جاری پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پوٹھوہار ٹاؤن اور ویمن میڈیکل آفیسر بھی انکے ہمراہ تھیں۔ راولپنڈی ریجن میں پولیو مہم کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات کرتے ہوئے پولیو ورکرز کی سیکورٹی کے لیے 2ہزار کے قریب افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے ملک بھر میں جاری 5روزہ پولیو مہم کا آغاز کرتے ہوئے بنیادی مرکز صحت کوٹھہ کلاں راولپنڈی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ بنیادی مرکز صحت میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرپوٹھوہار ٹاؤن ڈاکٹر نوید اختر ملک اور ویمن میڈیکل آفیسربی ایچ یو ڈاکٹر اقصیٰ خان نے آر پی او راولپنڈی کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ آر پی او راولپنڈی نے بنیادی مرکز صحت میں موجود بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر پولیو مہم کا آغازکیا۔ اس موقع پر آر پی او راولپنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں جنکی صحت اور تندرستی کا خیال رکھنا ہم سب کا فرض ہے، بچوں کو پولیو کے قطرے بروقت پلا کر ہم اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچاتے ہوئے ایک صحت مند معاشرے اور مستقبل کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ راولپنڈی ریجن میں 11جنوری سے15جنوری تک جاری اس پولیو مہم میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیو ورکرز کی سیکورٹی کے لیے 2ہزار کے قریب افسران و اہلکار اس 5روزہ مہم کے دوران سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.