پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کمشنر آفس راولپنڈی کا دورہ

رنگ روڈ راولپنڈی اور سمال ڈیمز کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی .کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے رنگ روڈ اور سمال ڈیمز پر تفصیلی بریفنگ دی .رنگ روڈ قومی اہمیت کا منصوبہ ہے، اس کی تکمیل ترجیح ہے
رنگ روڈ پر ہر دور میں بات ہوئی مگر تحریک انصاف کی حکومت اس پر عملی کام کر رہی ہے.وزیر ہوا بازی غلام سرور خان.رنگ روڈ منصوبہ کے متعلق تمام تفصیلات کے بارے میں آگاہ رکھیں.رنگ روڈ اسلام آباد اور راولپنڈی کا فلیگ شپ منصوبہ یے.رنگ روڈ منصوبہ سے جڑواں شہروں کے ٹریفک مسائل حل ہونگے، معاشی ترقی میں تیزی آئی گی.
بارانی علاقہ کا سب سے بڑا مسئلہ پینے اور زرعی ضروریات کیلئے پانی کی فراہمی ہے.سمال ڈیمز پر فاسٹ ٹریک پر کام کررہے ہیں.
ددہوچہ، چہان اور مہوٹہ ڈیمز کی تیز تکمیل کے لئے اقدامات کریں، فنڈز بھی مہیا کریں گے.ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومتی اور اپوزیشن ممبران پر مشتمل کمیٹی ڈیمز پر کام کر رہی ہے.رنگ روڈ منصوبہ اور سمال ڈیمز پر پیش رفت کے حوالے سے کمشنر راولپنڈی کی تعریف کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.