پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

آزربائیجان کے وزیر خارجہ کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمدوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے آزری ہم منصب کا خیر مقدم کیا

آزربائیجان کے وزیر خارجہ کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمدوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے آزری ہم منصب کا خیر مقدم کیا.آزربائیجان کے وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کے سبزہ زار میں پودا لگایا.پاکستان اور آزربائیجان کے مابین کچھ ہی دیر میں، وزارتِ خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات شروع ہونگے.پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جبکہ آزری وفد کی قیادت آزربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کریں گے.ان مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، کثیر الجہتی شعبہ جات میں تعاون کے فروغ اور اہم علاقائی و عالمی امور پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا جائے گاوفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد پاکستان اور آزربائیجان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہو گی پاکستان اور آزربائیجان کے مابین قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے دو طرفہ تعاون کا معاہدہ,معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت خارجہ میں منعقد ہوئی.معاہدے پر دونوں وزرائے خارجہ نے دستخط کئے.اس موقع پر چیرمین این ڈی ایم اے بھی موجود تھے.اس معاہدے کے تحت پاکستان اور آزربائیجان ہنگامی صورتحال اور قدرتی آفات کی صورت میں ایک دوسرے کی معاونت کریں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.