پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد فواد چودھری نے کہا ہے کہ میڈ اِن پاکستان طبی آلات کی تیاری بڑی کامیابی

اسلام آباد فواد چودھری نے کہا ہے کہ میڈ اِن پاکستان طبی آلات کی تیاری بڑی کامیابی، اس سال جدید مشینری بنانے والے ملکوں میں شامل ہو جائیں گےوفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 2021 کا سال صحت کے شعبے میں میڈ ان پاکستان آلات اور مشینوں کیلئے گیم چینجر سال ہو گا، ہم جو اپنی سرنج تک نہیں بناتے تھے، اس سال انتہائی جدید مشینری بنانے والے ملکوں میں شامل ہو جائیں گے، کم از کم دنیا کے دو بڑے برانڈز پاکستان میں اپنی فیکٹری لگانے کو تیار ہیں فواد چودھری نے کہا کہ صحت کے شعبے میں پاکستان خود کفیل ہو رہا ہے، ہم پہلے تھرما میٹر نہیں بناتے تھے آج وینٹی لیٹر بنا رہے ہیں، بہت جلد ہم ڈائلیسز مشین بنائیں گے، صنعتیں بحال ہوں گی تو روزگار بھی ملے گا، الیکٹرک کارز آنے کے بعد انجن ٹھیک کرنیوالے ہزاروں لوگ بے روزگار ہو جائیں گے، الیکٹرک کارز کی مرمت کے حوالے سے لوگوں کو تربیت دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.