پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائےگی

اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائےگی تاہم اجازت دینے کامطلب کھلی چھوٹ نہیں، امن وامان خراب کریں گےتوقانون حرکت میں آئےگالاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے استعفے نہیں دیں گے، سینیٹ اورضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ پی ڈی ایم کی قیادت سے ہمیں ڈر نہیں، مولانا فضل الرحمن 5 اوورز کا میچ کھیلنا چاہتے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہےانہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے جیساکریں گے، ویسا بھریں گے۔ کوئی سیاستدان انتشار اور خلفشار نہیں چاہتا، ملک کیلئے آئین اور قانون کا احترام کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.