پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہورصوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں لاہور شہر کی خوبصورتی بڑھانے، پارکنگ اور ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے پلان تیار کرلیا گیا

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں لاہور شہر کی خوبصورتی بڑھانے، پارکنگ اور ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے پلان تیار کرلیا گیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی پی ایچ اے، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ شہروں کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کیلئے حکومت وسائل فراہم کرے گی، شہری سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے تیزی سے اقدامات کئے جائیں گے، ترقیاتی اداروں کو ٹائم لائن کے اندر ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنا ہوگا، لاہور پاکستان کا دل ہے، اسے خوبصورت اور صاف ستھرا شہر بنائیں گے، شہر کی سڑکوں بالخصوص داخلی راستوں کو بہتر بنایا جائے گامیاں اسلم اقبال نے شہر کی اہم چوراہوں پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لئے ان کی ری ماڈلنگ کی ہدایت کر دی۔ ان کا کہنا تھا اہم شاہراہوں کو اعلی معیار کی لائٹس، پھولوں اور پودوں سے خوبصورت بنایا جائے گا، شہر کی سڑکوں کو بہتر اور خوبصورت بنانے کا پروگرام مرحلہ وار شروع کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں مال روڈ کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر بہتر بنایا جائے گا، غیر ضروری پارکنگ کے اڈوں اور اشتہارات کی بھرمار نے شہر کی خوبصورتی کو متاثر کیا ہےوزیر صعنت و تجارت پنجاب نے غیر ضروری پارکنگ اڈوں اور غیر ضروری اشتہارات کے سدباب کے لئے اقدامات کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ انڈر پاسز کی بحالی اور انہیں دیدہ زیب بنانے کے لئے بھی پلان بنایا جائے، متعلقہ ترقیاتی اداروں کو شہر کو خوبصورت بنانے کے اہداف دے دیئے گئے، ترقیاتی اداروں کو اہداف مقررہ مدت کے اندر حاصل کرنا ہونگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.