پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

جرمن حکومت پاکستان کو پولیو کے خاتمے کیلئے مزید 5 ملین یورو دے گی۔

اسلام آباد جرمن حکومت پاکستان کو پولیو کے خاتمے کیلئے مزید 5 ملین یورو دے گی۔پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر پلیتا ماہیپالا نے پولیو کے خاتمے کیلئے فنڈز کی فراہمی پر جرمن حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ فنڈز نہ صرف پاکستان میں ہونے والی انسداد پولیو مہمات میں استعمال ہوں گے بلکہ سرحدوں پر واقع 123 ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے میں بھی استعمال ہوگا۔ ان ٹرانزٹ پوائنٹس پر سال 2019ء اور 2020ء کے پہلے سہ ماہی میں 26.1 ملین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے جاچکے ہیں۔
ڈاکٹر پلیتا نے کہا ہے کہ ’’پولیو کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوشش قابل ستائش ہیں۔ اس سال کورونا وبا کی وجہ سے ہمیں بیشتر چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہم سب نے مل کر ان چیلنجز کا مقابلہ کیا۔ بلاشبہ جرمن حکومت سے ملنے والے فنڈز کی وجہ سے بڑی حد تک پولیو مہمات میں بہتری آئے گی‘‘۔کورونا وبا کے باعث پولیو مہمات 4 ماہ کے وقفے کے بعد جولائی میں دوبارہ شروع ہوگئی تھیں۔ ان مہمات میں پولیو ورکرز کو کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر تربیت دی گئی تھیں۔ جولائی کے بعد سے اب تک کامیاب پولیو مہمات کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی وجہ سے بڑی حد تک پولیو وائرس پر قابو پایا گیا۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اور کوآرڈینیٹر قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر ڈاکٹر رانا صفدر نے کہا کہ ان فنڈز کو بڑی حد تک پولیو مہمات کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ جس سے پاکستان پولیو سے پاک ہونے کے مزید قریب ہو جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.