پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس.پاکستان کے بدنام زمانہ ٹھگ پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہیں ،یہ ڈٹھگ ایک بار پھر پاکستان کو نوچنے کیلئے اقتدار کے لئے بے قرار ہیں،وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے ان ڈھگوں کی دال نہیں گلے گی،اڑھائی برس کے دوران کرپشن کا ایک بھی اسکینڈل سامنے نہ آنا،تحریک انصاف کی حکومت کا کریڈٹ ہے،وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے شفافیت کی نئی مثال قائم کی ہے،

وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ہوتے ہوئے اب کوئی قومی وسائل میں خیانت کی جرات نہیں کرسکتا،راجکماری اور شہزادہ وہ دن یاد کریں جب ان کے ابا جان کے ا دوارمیں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے گئے،ان کے اباجان کے ادوار میں کک بیکس اورکمیشن کھائے گئے،

ماضی میں کرپشن کے مینار کھڑے کرکے اربوں کی لوٹ مار کی گئی، ماضی میں ہر روزکرپشن کا نیا اسکینڈل سامنے آتا تھا،مولانا نے بھی اس وقت کی بہتی گنگامیں اشنان کیا،ہماری حکومت کے دور میں کرپٹ افراد کو نکیل ڈالی گئی ہے،وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ عثمان بزدار کی دیانتدار قیادت میں ملک ترقی کررہا ہے، ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد بحال ہوا،

Leave A Reply

Your email address will not be published.