ننکانہ صاحب وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلع ننکانہ صاحب میں ضلع بھر کے تمام سستے سہولت بازاروں میں عوام کو اشیاءخوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی
ننکانہ صاحب وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلع ننکانہ صاحب میں ضلع بھر کے تمام سستے سہولت بازاروں میں عوام کو اشیاءخوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ عوام حکومت پنجاب کی جانب سے بہترین سہولیات سے زیاد سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔ سستے سہولت بازاروں میں آٹا،چینی ،دالیں، سبزیاں، پھل ودیگراشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر دستیاب ہیں، سبزیوں، پھلوں اور دالوں ودیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے سستے سہولت بازاروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ،مارکیٹ کمیٹی ودیگر متعلقہ محکمہ جات کا عملہ سہولت بازاروں میں اپنی حاضری کو سو فیصد یقینی بنائیں تاکہ عوام الناس کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ آٹا،چینی،سبزیوں، پھلوں، دالوںودیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ، اشیائے خورونوش کے مقررہ سرکاری نرخوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائےگا۔ ڈی سی راجہ منصوراحمد نے کہا کہ حکومت پنجا ب کی جانب سے لگائے گئے سستے سہولت بازاروں میں خریداری کرنے والے معززین شہری روزانہ کی بنیاد پر اشیائے خورونوش کی خریداری سرکاری نرخوں پرکررہے ہیں۔اگر کسی بھی خریدار کو کوئی شکایت ہوتی ہے تو مارکیٹ کمیٹی کا عملہ اس کی شکایت کا فوری ازالہ کرتا ہے۔