پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

مچھلی منڈی کو فوری طور پر شہر سے باہر منتقل کی جائے، ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض

لاہور ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا فش مارکیٹ کا ہنگامی بنیادوں پر دورہ، فش مارکیٹ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد اور دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ موجود تھے۔ فش منڈی کی منتقلی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا، ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے فش منڈی میں صفائی ستھرائی اور سیوریج کے حوالے سے جائزہ لیاڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریا ض نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مچھلی منڈی یہ فش مارکیٹ لاہور کی سب سے بڑی فش مارکیٹ ہے یہاں سے ہی فش دوسری دکانوں کو جاتی ہے۔پنجاب حکومت کی ہدایت پر فش مارکیٹ کی منتقلی کے حوالے سے بھی غور کیا جا رہا ہے۔فش مارکیٹ میں تقریباً 119 دکانیں ہیں، فش مارکیٹ کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنا انتہائی ضروری ہےفش منڈی کی منتقلی کی وجہ شہر کے وسط میں ہے۔فش مارکیٹ کی کسی دوسری جگہ منتقلی کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔فش مارکیٹ کی منتقلی کے حوالے سے جگہ کی تلاش جاری ہے، ورک آؤٹ کے بعد پلان کے تحت منڈی کو منتقل کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ پارکنگ، سیوریج، سڑک اور دیگر انتظامی امور کو مدنظر رکھتے فش مارکیٹ کی منتقلی کی جائے گی، تاکہ لوگوں کو کسی دقت کا سامنا نہ ہو ، چائنہ سکیم، سگیاں پل، ہربنس پورہ ، کالا شاہ کاکو، ملتان روڈ سائٹ پر یا کہیں بھی جہاں جگہ مل جائے، منڈی کی منتقلی کے امکانات ہیں۔تقریباً 03 سے 04 ایکڑ زمین فش مارکیٹ کی منتقلی کے لئے مطلوب ہو گی۔موجودہ فش مارکیٹ میں صفائی ستھرائی اور سیوریج کے انتظامات کو بہتر بنا رہے ہیں، واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں، اور سیوریج اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو دیکھ رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.