وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزہشن اپنی کرپشن بچانے کےلیے شور شراپا کررہی ہے
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزہشن اپنی کرپشن بچانے کےلیے شور شراپا کررہی ہے وزیر اعظم عمران کا عزم ہے کہ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑیں گے صحافیوں کے درمیان اپنے آپ کو پاکر خوشی محسوس کرتا ہوں صحافیوں کی ملک و قوم کےلیے بہت بڑی خدمات ہیں حکومت کی طرف سے یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ صحافیوں کے جان و مال کا تحفظ کریں ہماری حکومت کی کوشش رہی ہے کہ ہم صحافیوں کےلیے کچھ کرسکیں آپ ہی وہ لوگ ہیں جہنوں نے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو لوگوں تک پہنچایا ہے ہم ایک بل لارہے ہیں جس میں صحافیوں کے حقوق کا تحفظ ہوگا ایک بل کو سینٹ نے مستر دکردیا ہے جو صحافیوں کے حقوق ان کی تنخواہوں اور ملازمت سے متعلق تھا ہم اس بل کو مسترد کرنے پر مذمت کرتے ہیں اپوزیشن جماعتوں نے اس بل کی مخالفت کی ہے لیکن نہ جانے کیوں اپوزیشن نے اسے مسترد کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوے کیا اس سے قبل صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم اور سیکرٹری پریس کلب انور رضا نے وزیر اطلاعات شبلی فراز کا خیر مقدم کرتے ہوے پریس کلب آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ناہب صدر نیشنل پریس کلب شاہ محمد ممبران گورننگ باڈی راجہ بشیر عثمانی رانا کوثر علی جعفر بلتی راجہ ابرار علمدار بلوچ اور دیگر سنیر صحافی بھی موجود تھے شبلی فراز نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا متاثر ہوئ ہے لیکن پاکستانی عوام نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے کافی حد تک اس وباء سے اپنے آپ کو محفوظ کیا ہے دوسری طرف ہماری حکومت نے اس وباء میں پوری دیانتداری سے عوام کے بنیادی مساہل اور مشکلات کا خیال رکھا ہے صحافیوں کی بروقت تنخواہوں کی اداہیگی کا مسلہ ہے جسے حل ہونا چاہیے میڈیا پاوسز اس پہلو پر توجہ دیں پریس کلب اسلام آباد کےلیے ہمارے ذہن میں ایک پلان موجود ہے صحت کارڈ ہم ہر صحافی کو دینا چاہتے ہیں تاکہ بیماری کی صورت میں صحافی اپنا علاج کرسکیں پریس کلب کی گرانٹ کےلیے بھرپور کوشش کرکے اسے منظور کراہیں گے ہم صحافیوں کی مشکلات سے باخبر ہیںانہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کےلیے ہماری کوشش جاری ہے اپوزیشن کرپٹ عناصر کو بچانا چاہتی ہے لیکن عمران خان کا عزم ہے کہ اپوزیشن کے کسی دباو کو قبول نہیں کریں گے ہمارے کرپشن کو ختم کرنے کے حوالے سے اقدامات جاری رہیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میڈیا کو مکمل آزادی ہے ہمارا کسی پر کوئ دباو نہیں ہے