پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

سینیٹ انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے گئے*

اسلام آباد : سینیٹ انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے گئے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے باقی نشستوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے امیدواران کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔ حکمران جماعت کی جانب سے عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد اسلام آباد سے، فیصل واوڈا سندھ، ٹیکنو کریٹ نشست پر سیف اللہ ابڑو اور بلوچستان سے عبدالقادر کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

پنجاب سےسیف اللہ نیازی، ڈاکٹر زرقا اور بیرسٹر علی ظفر امیدوار ہوں گے. خیبر پختونخوا سے شبلی فراز، محسن عزیز، دوست محمد، ثانیہ نشتر اور فرزانہ شامل ہیں۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا سے مزید امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.