پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

سینیٹ الیکشن: اللہ نے کامیاب کیا تو عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، حفیظ شیخ

سلام آباد : وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ اراکین قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب کروائیں گے۔

سینیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ جمہوری عمل میں ایک سے زیادہ لوگ مقابلہ کرتے ہیں اور پاکستان کے جمہوری عمل پر ہم سب کو فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ پاکستان کے تمام علاقوں کو اچھے انداز سے نمائندگی دیتا ہے، اور پاکستان کی عوام کی امنگیں پورا کرنا سیاست کا مقصد ہے۔

عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ عمران خان 25 سال سے جدوجہد میں رہےکہ لوگوں کی معاشی صورتحال بہتر کریں، اللہ نے کامیاب کیا تو عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی ہمارا الیکٹرول کالج ہوں گے، قومی اسمبلی کے ممبرز پی ٹی آئی کے امیداور کو کامیاب کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.