پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

شمالی وزیرستان میں گیس سلنڈر دھماکے میں 3 افراد جاں بحق

میر علی : شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں ایک گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق گاؤں خدی کے ایک گھر میں گیس سلنڈر کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے میں ایک خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔ ضلع شمالی وزیرستان کی ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں اور دھماکے سے مکان کو نقصان پہنچا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.