پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

حلیم عادل شیخ کی تجاوزات کیس میں ضمانت منظور، ہوائی فائرنگ ہنگامہ آرائی کیس میں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور*

کراچی : اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کی تجاوزات کیس میں‌ ضمانت منظور کر لی گئی، عدالت نے انہیں 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے. اس سے قبل ہوائی فائرنگ اور ہنگامہ آرائی سمیت 4 دیگر کیسز میں حلیم عادل شیخ کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا گیا تھا،

انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل وہاب بلوچ حلیم عادل شیخ کے وکیل کے طور پر پیش ہوئے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل وہاب بلوچ نے کہا کہ مقدمہ بدنیتی کی بنیاد پر بنایا گیا۔ جس پر عدالت نے کہا فی الحال 2 روزہ ریمانڈ دے رہے ہیں، تفتیش کے بعد صورتحال دیکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.