پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

مریم نواز کو یہاں پاکستان میں سرجری کی بہترین سہولیات دینگے: یاسمین راشد

لاہور : وزیر صحت یاسمین راشد نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو پیشکش کرتے ہوئے کہا انہیں پاکستان میں سرجری کی بہترین سہولیات دیں گے، مریم نواز نے چند روز قبل کہا تھا میری سرجری پاکستان میں نہیں ہوسکتی، تھائیرائیڈز کا عارضہ ہے جس کی سرجری ہونی ہے۔ مریم نواز کے بیان پر یاسمین راشد نے کہا پاکستان میں ہر طرح کی سرجری ہو رہی ہے، مریم نواز مجھ سے رابطہ کریں میں ہر طرح کی سرجری کروا دوں گی۔

دریں اثنا محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب کے تینوں نئے ریجنل بلڈ بینکس کو فوری فعال کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا لاہور کے جنرل ہسپتال اور میوہسپتال میں بلڈ بینکس کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے جبکہ فیصل آبادمیں نیا ریجنل بلڈ بینک قائم کر دیا گیا ہے، نئے ریجنل بلڈ بینکس کیلئے فنڈز مہیا جبکہ خالی آسامیوں پر بھرتی کی جائے۔

علاوہ ازیں ایڈز بیماری کے حوالہ سے میڈیا کے کردار کے عنوان پر تربیتی ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب ایڈز میں مبتلا ساڑھے 11 ہزار سے زائد رجسٹرڈ مریضوں کو مفت تشخیص، علاج اور ادویات کی سہولت مہیا کر رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.