پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

سپریم کورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کو وکلاء کے مزید چیمبرز گرانے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کو وکلاء کے مزید چیمبرز گرانے سے روک دیا، عدالت نے اسلام آباد بار کونسل کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کو پریشر میں لانے کی کوشش نہ کریں، ہم بھی وکیل رہے ہیں لیکن ایسی حرکتیں کبھی نہیں کیں۔سپریم کورٹ اسلام آباد میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے وکلاء کے چیمبرز گرائے جانے سے متعلق کیس کی سماعت کی، عدالت کے اندر اور باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.