پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی زیر صدارت جھنگ جم خانہ کلب کی عمارت کی تعمیر سے متعلق خصوصی اجلاس

جھنگ(پی پی اے )ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی زیر صدارت جھنگ جم خانہ کلب کی عمارت کی تعمیر سے متعلق خصوصی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔اجلا س میں جم خانہ کلب کی عمارت کی تعمیر و تکمیل سے متعلق معاملہ پر غور کیا گیا اور اراکین کی طرف سے تجاویز پیش کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ جھنگ جم خانہ کلب کی عمارت کی تعمیرو تکمیل کے تمام امور میں تیزی لائی جائے،اعلیٰ معیار تعمیر میں شفافیت کےلئے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ جھنگ جمخانہ کلب کی عمارت کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے جہاں جدید تفریحی سہولیات میسر ہونگی۔انہوں نے کہا کہ جھنگ جمخانہ کلب سے شہر کی خوبصورتی اور دیگر سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سرور اورسیاسی و سماجی شخصیات سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.