پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

لاہور(پی پی اے) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا صوبائی وزیر تعلیم نے کورونا خدشے کے پیش نظر موسم بہار کی چھٹیوں سے متعلق ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ لاہور، فیصل آباد، گجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، ملتان، اور سیالکوٹ کے تمام نجی و سرکاری سکول 15 مارچ سے 28 مارچ تک بند رہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں تمام نجی و سرکاری سکول ریگولر شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.