پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد(پی پی اے )صفا گولڈ مال کی تین منزل فریز کرنے کے خلاف درخواست پر نیب کو نوٹس جاری، جواب طلب

اسلام آباد(پی پی اے ) صفا گولڈ مال کی تین منزل فریز کرنے کے خلاف درخواست پر نیب کو نوٹس جاری، جواب طلب.جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس فیاض احمد انجم جندران نے کیس کی سماعت کی.نیب نے صفا گولڈ مال کے تین فلورز کو سیل کیا، وکیل درخواست گزار.چیرمین نیب کے احکامات پر نیب نے صفا گولڈ مال کے تین منرل کو سیل کیا، صفا گولڈ مال کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس ابھی زیر سماعت ہے، وکیل درخواست گزار.احتساب عدالت کے فیصلے تک نیب کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، احتساب عدالت کے 2017 کے فیصلے کو تو آپ نے چیلنج ہی نہیں کیا، جسٹس محسن اختر کیانی کا استفسار

احتساب عدالت کے 2017 کے فیصلے کو ہم چینلج کیاہے، احتساب عدالت کے جج نے فیصلے میں قانونی نقاط کو مدنظر نہیں رکھا، نیب نے اپنے نوٹس میں کہا بھی نہیں کہ کہ وہ مزید فلورز کیوں سیل کرنا چاہتے ہیں، سی ڈی اے کے قانون کے مطابق بلڈنگ بنائی گئی ہیں، احتساب عدالت اسلام آباد میں صفا گولڈ مال ریفرنس بھی آخری مراحل میں ہے، عدالت نے کیس کی سماعت 6 اپریل تک کے لئے ملتوی کردی

Leave A Reply

Your email address will not be published.