پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد (پی پی اے)اپوزيشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہےکہ حکومت کی منظور کردہ قرار داد کو تمام پارلیمنٹیرینز مل کر اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر لے کر جائيں اور انہیں تھمائيں

اسلام آباد (پی پی اے)اپوزيشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہےکہ حکومت کی منظور کردہ قرار داد کو تمام پارلیمنٹیرینز مل کر اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر لے کر جائيں اور انہیں تھمائيں۔ شہباز شریف نے کہاکہ اسرائيل اور بھارت کے مظالم میں بہت مماثلت ہے، کہاں کاطریقہ ہے کہ نہتی قوم پراسرائیل کی فوج پِل پڑے اور ہر چیز تہہ و بالا کردے، اگر کوئی اسلامی ملک ذرا بھی کچھ کرتا تو اس پر فوری جنگ مسلط کردی جاتی، طوفان نازل ہوجاتا۔

اپوزيشن لیڈر نے کہا کہ کہا آج عالمی میڈیا خاموش ہے،اس کی زبان پر تالے لگ گئے ہیں، ایسی حرکت کسی اور ملک میں ہوتی توکیا دنیا خاموش رہتی؟ ان کا قصور یہ ہےکہ یہ مسلمان ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے، آئندہ جمعہ کو یوم القدس کے طورپر منایا جائے اور ایوان سے منظور شدہ قرار داد اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر جا کر حوالے کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.