پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

راولپنڈی (پی پی اے) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں پروفیسر ڈاکٹر رائے اصغر و دیگر ڈاکٹرز و نرسز نے بچوں کے ہمراہ فلسطین میں ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

راولپنڈی (پی پی اے) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں پروفیسر ڈاکٹر رائے اصغر و دیگر ڈاکٹرز و نرسز نے بچوں کے ہمراہ فلسطین میں ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ڈاکٹرز نرسز اور بچوں نے فلسطین کے بچوں کے اظہار ہمددری کے پلے کارڈز اٹھار کھے تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر رائے اصغر کا کہنا تھا کہ مسجد اقصی میں نہتے نمازیوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ کھلی دہشت گردی ہے اور انسانیت سوز عمل ہے اور ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ صیہونی افواج کی جانب سے مسلمانوں کو مسجد میں عبادت سے روکنا اور قدیم داخلی راستے بند کرنا ناقابلِ برداشت ہے۔ اسرائیل کی جانب نہتے مسلمانوں پر ظلم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ہم مسلمان ہونے کے ناطے ان کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں وہ ہمیں کرنا چاہیے ۔ ڈاکٹر رائے اصغر کا کہنا تھا کہ بیت المقدس صرف فلسطین کا نہیں بلکہ پوری امت کا مسئلہ ہے۔ مسجد اقصی مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور اس وقت تمام امت کو اس قبلہ کی ہونے والی بے حرمتی کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے اور عالمی سطح پر اسرائیل کی اس دہشت گردی کے خلاف موثر آواز بلند کرنی چاہیے۔ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ڈاکٹرز ، نرسز، اور بچو ں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میںفلسطین کے حق میں نعرے درج تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.