پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

راولپنڈی (پی پی اے) راولپنڈی پولیس کے ڈی ایس پی سہیل ممتاز کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوۓ شہید

راولپنڈی (پی پی اے) راولپنڈی پولیس کے ڈی ایس پی سہیل ممتاز کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوۓ شہید
شہید ڈی ایس پی کورونا کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں زیر علاج تھے،
آپ بطور ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے، فرض کی ادائیگی کے دوران موذی مرض کا شکار ہوئے، پولیس شہید ڈی ایس پی کی نماز جنازہ ایس او پیز کے مطابق ادا کی جاۓ گی، پولیس شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس شہید ڈی ایس پی سہیل ممتاز انتہائی محنتی، ملنسار اور شفقت بھری شخصیت کے مالک تھےراولپنڈی پولیس کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کرتی رہے گی تاہم افسران و اہلکار فیس ماسک، گلوز، سینیٹائزر اور دیگر حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بناۓ.

Leave A Reply

Your email address will not be published.