پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

سکھر (پی پی اے)روہڑی کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی

سکھر (پی پی اے)روہڑی کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ذرا سی غفلت اور تیز رفتاری نے کئی گھر اجاڑ دئیے۔ روہڑی کے قریب کلر گوٹھ کے مقام پر ملتان سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئےحادثے کے فوری بعد روہڑی، پنو عاقل اور سکھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق کئی زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لایا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سکھر نے ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 11 کی لاشیں روہڑی جبکہ 2 کی لاشیں پنوعاقل ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.