پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد (پی پی اے)آڈیٹر جنرل نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وبا کیلئے دئیے گئے مالیاتی پیکج میں بے ضابطگیاں

اسلام آباد (پی پی اے)آڈیٹر جنرل نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وبا کیلئے دئیے گئے مالیاتی پیکج میں بے ضابطگیاں ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے دوران 12 کھرب روپے سے زائد کے پیکج میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، اور آڈیٹرجنرل پاکستان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کیلئے دئیے گئے مالیاتی پیکج میں بے ضابطگیاں ہوئیں۔آڈیٹر جنرل نے بتایا کہ کورونا وبا کے دوران آئی ایم ایف نے پاکستان کو 1 ارب 38 کروڑ ڈالر رقم فراہم کی تھی اور یہ رقم کورونا وبا کی روک تھام کیلئے پاکستان کی امداد کے طور پر فراہم کی گئی تھی، جب کہ حکومت نے آئی ایم ایف شرائط پر کووڈ اخراجات کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

آڈیٹرجنرل کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے رپورٹ مکمل کی جا چکی ہے، تاہم اے جی پی کو وزارت خزانہ کی جانب سے رپورٹ کی اشاعت سے روکا گیا ہے، وزارت خزانہ نے آڈیٹر جنرل کی خصوصی آڈٹ رپورٹ کو ڈسکس کرنے کیلئے وقت مانگا ہے، وزارت خزانہ سے تصدیق ہونے کے بعد خصوصی رپورٹ شائع کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.