پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور (پی پی اے)لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم 4 لاکھ طالبات کو ماہانہ وظیفہ ملے گا، وظائف کیلئے بجٹ میں 5 ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ

اہور (پی پی اے)لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم 4 لاکھ طالبات کو ماہانہ وظیفہ ملے گا، وظائف کیلئے بجٹ میں 5 ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب سہیل شہزاد نے بتایا کہ مذکورہ بجٹ سے 4 لاکھ مستحق طالبات کو ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ ملے گا۔حکومت کی جانب سے وظائف کے حصول کیلئے 80 فیصد حاضری کی شرط رکھی گئی ہے۔ پروگرام کے تحت لاہور کی دس ہزار سے زائد طالبات مستفید ہو سکیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.