کراچی (پی پی اے)حکومت سندھ نے صوبے بھر میں 25 مئی کی رات 8 بجے کے بعد شہریوں کے گھروں سے غیر ضروری نکلنے پر پابندی عائد کردی۔
کراچی (پی پی اے)حکومت سندھ نے صوبے بھر میں 25 مئی کی رات 8 بجے کے بعد شہریوں کے گھروں سے غیر ضروری نکلنے پر پابندی عائد کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس کی صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں کراچی سمیت صوبے بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پورے ملک میں جتنے بھی کیسز ہیں ان کا 50 فیصد سندھ میں ہیں، مجھے ضلع شرقی اور ضلع وسطی میں ایس او پیز کی سب سے زیادہ شکایات مل رہی ہیں، کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ وہ شہر میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہرصورت میں یقینی بنائیں، آج کے اجلاس میں محکمہ داخلہ کے لیٹر کے مطابق پابندیوں پر مکمل عمل درآمد کا طریقہ کار پر فیصلے کیے جائیں گےاجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ کراچی شرقی میں کیے گئے ٹیسٹ کا 21 فیصد مثبت کیسز ہیں، جنوبی میں 16 فیصد، کراچی وسطی میں 10 فیصد، حیدرآباد میں 11 فیصد، دادو 10 فیصد اور سکھر 8 فیصد کیسز ہیں۔ 23 مئی تک 261 کوویڈ مریض انتقال کر گئے ہیں، وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے، اور آکسیجن پر 604 مریض ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں 90 مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے۔