پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد (پی پی اے)اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ بہتر معاشرے کی تشکیل کے لیے مساجد میں خطبہ جمعہ کے لیے صدر مملکت کی ہدایت پر 100 موضوعات کو چن لیا گیا

اسلام آباد (پی پی اے)اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ بہتر معاشرے کی تشکیل کے لیے مساجد میں خطبہ جمعہ کے لیے صدر مملکت کی ہدایت پر 100 موضوعات کو چن لیا گیا ہے جن کا ابتدائی مسودہ بھی تیار کرلیا گیا ہےتفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا دو روزہ اجلاس ختم ہوگیا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان سے چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کونسل کی سفارشات کو مرحلہ وار نافذ کرنے کی یقین دہانی کرادی ملاقات اور اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے قبلہ ایاز نے کہا کہ کونسل کے 8 ارکان سبک دوش ہوگئے ہیں تاہم ارکان ریٹائرڈ ہونے سے کونسل غیر فعال نہیں ہوگی، ان ارکان کی جگہ نئے ارکان کو جلد مقرر کیا جائے گا، توقع ہے ریٹائرڈ ہونے والے آٹھ ارکان میں دو ججز، خاتون، ماہرین معیشت و انتظامی امور شامل ہوں گے، بہت جلد تجویز کردہ نام وزارت قانون کو پیش کردیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں کونسل کی سفارشات سے متعلق بات چیت ہوئی وزیراعظم نے مرحلہ وار عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ڈاکٹر قبلہ ایاز نے بتایا کہ اسلامی نظریاتی کونسل بہتر معاشرے کی تشکیل کے لیے خطبہ جمعہ کے لیے موضوعات اور اس کے متعلقہ اسلامی ریفرنس بھی تیار کرکے دے گی، خطبات جمعہ کے لیے صدر مملکت کی ہدایت پر 100 موضوعات کو چنا گیا ہے تمام موضوعات کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.