پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد(پی پی اے) سندھ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو سندھ کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد(پی پی اے) سندھ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو سندھ کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
اس حوالے سے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اسد عمر نے ملاقات کرکے انہیں سندھ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال، بڑھتے ہوئے جرائم اور بدانتظامی سے آگاہ کیاان معلومات پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم نے وزیر داخلہ شیخ رشید آحمد کو ھدائیت کی ہے کہ وہ سندہ کا دورہ کریں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مل کراس صورتحال پر حکمت عملی طے کریں، وزیر داخلہ اس دورے کے بعد اپنی رپورٹ وزیر اعظم کے سامنے رکھیں گےچوہدری فواد حسین نے بتایا کہ ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو ہدایت دی ہے کہ وہ سندھ کا دورہ کریں اور سیکیورٹی اداروں سے مل کر امن و امان کی مخدوش صورتحال سے متعلق رپورٹ تیار کریں اور اس کے سدباب کے لیے حکمت عملی تیار کرکے پیش کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.