پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور (پی پی اے) میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے انعقاد کا معاملہ، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے امتحانات کا شیڈول فائنل کرلیا، 26 جون سے بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگا

لاہور (پی پی اے) میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے انعقاد کا معاملہ، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے امتحانات کا شیڈول فائنل کرلیا، 26 جون سے بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگا۔کورونا وباء کے پیش نظر جہاں تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہیں وہیں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے 40 لاکھ طلبا کے امتحانات بھی التوا کا شکار تھے، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول فائنل کرلیا، پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز 26 جون سے بارہویں جماعت کے امتحانات منعقد کریں گے انٹرمیڈیٹ کے 15 روز بعد میٹرک کے امتحانات منعقد کیے جائیں گے، امتحانات کی ڈیٹ شیٹ دو روز میں جاری ہونے کا امکان ہے جبکہ نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات ستمبر میں لیے جائیں گے کورس آؤٹ لائن سے متعلق طلبا کو سکول کالج کی جانب سے آن لائن سٹڈی کے دوران آگاہ کر دیا گیا تھا، امتحانی مراکز میں کورونا ایس او پیز سے متعلق بھی حکمت عملی طے کی جا چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.