لیہ (پی پی اے)وزیراعظم نے کہا ہے کہ خواہش ہے ہر شہری کو صحت کارڈ کی سہولت میسر ہو، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صحت کی مفت سہولیات ملیں گی،
لیہ (پی پی اے)وزیراعظم نے کہا ہے کہ خواہش ہے ہر شہری کو صحت کارڈ کی سہولت میسر ہو، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صحت کی مفت سہولیات ملیں گی، کمزور طبقے کو اوپر لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، عوام کی خدمت کی جائے تو اللہ تعالیٰ خوش ہوتا ہےلیہ میں صحت سہولت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں میں عام عوام کیلئے کوئی سہولت نہیں تھی، چاہتا تھا پنجاب کے ہر خاندان کے پاس ہیلتھ کارڈ ہو، پاکستان دنیا میں تیزی کے ساتھ ترقی کر رہا تھا، پاکستان نے اسلامی فلاحی ریاست بننا تھا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں سب کیلئے ایک قانون ہے، برطانیہ کے شہریوں کا ہر سرکاری ہسپتال میں مفت علاج ہوتا ہے، برطانیہ میں روزگار ملنے تک حکومت پیسے دیتی تھی۔