پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پشاور (پی پی اے)خیبرپختونخواہ میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی ماہانہ تنخواہ 17 ہزارسے بڑھا کر21 ہزار کرنے کا اعلان

پشاور (پی پی اے)خیبرپختونخواہ میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی ماہانہ تنخواہ 17 ہزارسے بڑھا کر21 ہزار کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے یومیہ اُجرت پرکام کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری سنادی۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی ماہانہ تنخواہ 17 ہزارسے بڑھاکر 21 ہزار کرنے کا اعلان کیا محمود خان نے کہا کہ معاشرے کے کمزورطبقوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعظم عمران کے فلاحی ریاست کے وژن کی تکمیل کے لئے پرعزم ہیں۔
محمود خان نے کہا کہ کمزور طبقوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کا تسلسل جاری رکھیں گے، مشکل صورتحال کے باوجود اگلے بجٹ میں معاشرے کے کمزور طبقوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.