پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پشاور(پی پی اے) خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر کے گھر پر نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں ایک شخص زخمی

پشاور(پی پی اے) خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر کے گھر پر نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زرائع کے مطابق درمیانی رات موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر کے گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، بم دھماکے سے گھر کا چوکیدار زخمی ہوگیا، جسے قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہےصوبائی وزیرشوکت یوسف زئی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے وقت شاہ محد وزیر گھر پر موجود نہیں تھے، واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، شواہد کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی بھی شروع ہوگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.