پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

راولپنڈی(پی پی اے) سی ٹی او راولپنڈی کے موسم گرما کے آغاز کے پیش نظر ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کو بہترین ٹریفک انتظامات فراہم کرنے کے احکامات جاری۔

راولپنڈی(پی پی اے) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کے ڈی ایس پی ٹریفک مری کو سیاحوں کو بہترین ٹریفک انتظامات فراہم کرنے کے احکامات جاری۔ دور دراز علاقوں سے مری آنے والے سیاحوں کو ہر ممکنہ سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے ڈی ایس پی ٹریفک مری ظفر عالم کو خصوصی احکامات جاری کیے کہ موسم گرما کے آغاز کے پیش نظر دور دراز علاقوںسے سیاحتی مقام ملکہ کوہسار مری میں آنے والے سیاحوں کو ہر ممکنہ سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقے میں ڈرائیونگ کے پیش نظر احتیاطی اقدامات اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جائے تاکہ وہ دوران ڈرائیونگ کسی قسم کے حادثہ سے محفوظ رہ سکیں اور اپنے ساتھ ساتھ دوسرے روڈ یوزرز کی زندگی کو بھی محفوظ بنا سکیں۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہرا قبال کا کہنا تھا کہ ویک اینڈ پر 13000ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں پارکنگ کی کمی اور روڈ پر تعمیراتی کام کے باوجود ڈی ایس پی ٹریفک مری اور ان کی ٹیم نے انتہائی محنت اور لگن سے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیے اور ٹریفک کی روانی کو احسن طریقے سے بر قرار رکھا۔ان کا مزید کہناتھا کہ مری ایک بین الاقوامی سیاحتی مقام ہے جہاں ملک بھر سے سیاح آتے ہیںدوران ڈرائیونگ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے گی لہذا ٹریفک قوانین پر عمل کریں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن اورروڈ پر لگے ٹریفک سائن بورڈ ہمارے معاون اور مددگارہیںان پر عمل کر کے آپ اپنے سفر کو محفوظ اور خوش گوار بنا سکتے ہیں۔ سیاحوں کی سہولت اور کسی قسم کی رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 051-9269200قائم کر دی گئی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.