پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد(پی پی اے)وزیرِاعظم عمران خان سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات

اسلام آباد(پی پی اے)وزیرِاعظم عمران خان سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات.وفد میں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، سینٹر فیصل سبزواری، خالد مقبول صدیقی، جاوید حنیف، عامر خان، وسیم اختر اور کنور نوید جمیل شامل گورنر سندھ عمران اسمعیل بھی ملاقات میں موجود.ملاقات میں صوبہ سندھ اور بالخصوص کراچی کے مسائل اور ترقیاتی ضروریات، آئندہ بجٹ کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اتحادی امور پر بات چیت. وفد نے وزیرِ اعظم کو کراچی اور حیدرآباد کی ترقیاتی ضروریات اور درپیش انتظامی مسائل سے آگاہ کیاوفد نے آئندہ بجٹ کے لیے اپنی تجاویز پیش کی اور بجٹ کے حوالے سے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیاوفد نے کراچی پیکیج کے حوالے سے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پیکیج پر موثر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا

وزیرِ اعظم نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت صوبہ سندھ کے عوام کی ترقیاتی ضروریات اور خصوصاً عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے وفاقی حکومت پہلے بھی اپنا ہر ممکنہ کردار ادا کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی کرتی رہے گی۔ وزیرِ اعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ آئندہ بجٹ کی تیاری کے دوران کراچی اور حیدرآباد کی ترقیاتی ضروریات پر غور کیا جائے گا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے۔ کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے اور یہ ترقی عوامی مسائل کے موثر حل کا تقاضا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اتحادی پارٹیوں کی مربوط کوارڈینیشن سے صوبہ سندھ اور خصوصاً کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.