پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ساوتھ وزیرستان(پی پی اے)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ساوتھ وزیرستان سکاوٹس کیمپ وانا آمد

ساوتھ وزیرستان(پی پی اے)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ساوتھ وزیرستان سکاوٹس کیمپ وانا آمد.جنوبی وزیرستان کے قبائلی عمائدین کے جرگے سے خطاب. آئی جی ایف سی کے پی ساؤتھ میجر جنرل محمد عمر بشیر بھی جرگے میں موجودعمائدین نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔روائتی پگڑی پیش کی۔عمائدین نے اپنے خطاب میں افواج پاکستان کو قیام امن اور علاقائی ترقی کے حوالے سے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔عمائدین نے وزیر داخلہ کو علاقائی مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ان کے حل کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا افواج پاکستان کو خراج تحسین

پاک افواج نے جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان کو بچایا۔ عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے قبائلی عوام کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا۔افواج پاکستان سے ملکر علاقے میں پائیدار امن اور ترقی میں کردار ادا کرنے پر عمائدین کا شکریہ ادا کیا۔آپ پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا عمائدین سے خطاب آپ ایک بہادر اور غیور قوم کے لیڈران ہیں۔پاکستان دشمنوں کو مٹانے میں آپ کا کردار قابل فخر ہے۔ پاک افغان بارڈر پر آمد و رفت کے لئے امیگریشن کو آسان بنایا جائیگا۔ جرگے کی روایت کا حامی ہوں۔اس علاقے کو اپنی روایات کے مطابق قوانین کا نفاذ ہونا چاہیے۔ جرگہ ایک بہترین متبادل نظام انصاف ہے۔اسے علاقے میں مروج ہونا چاہئے۔ ساوتھ وزیرستان میں انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کردی گئی ہے۔ علاقے کو مزید ترقی دینے کے لئے فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔ فاٹا کو خیبر پختونخواہ کے ساتھ ضم کرنے کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے.پسماندہ علاقوں کو زیادہ وسائل فراہم کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.