پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

کراچی (پی پی اے)شہریوں کے ٹریفک چالان کرنے والے افسران کو فی کس 20 ہزار کے انعامی چیک تقسیم

کراچی (پی پی اے)شہر قائد میں شہریوں کے چالان کاٹنے والنے والے ٹریفک پولیس افسران پر انعامات کی بارش کردی گئی، افسران میں فی کس 20 ہزار کے چیک تقسیم کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں پر جرمانے اور ان کا چالان کاٹنے والے ٹریفک پولیس کے سیکشن آفیسرز اور چالاننگ افسران کو نقد انعامات سے نوازا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے پریڈی اسٹریٹ تھانے میں تقریب منعقد کی گئی جس میں ایس ایس پی سٹی ٹریفک احمد بیگ نےشرکت کی بہترین کارکردگی پر افسران میں چیک تقسیم کیے۔تقریب میں جنوری سے جون تک اچھی کارکردگی کے حامل 36 سیکشن آفیسرز اور چالاننگ افسران میں فی کس 20 ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے گئے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افسران نے دوران ڈیوٹی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں شہریوں کے چالان کیے ان ہی خدمات کے اعتراف میں انہیں انعام سے نوازا گیا۔

ان افسران نے چالان کے ساتھ ساتھ اپنے سیکشنز میں ٹریفک کی روانی کو بھی بحال رکھا، اس کے علاوہ سیکشن آفیسرز نے اپنےعلاقوں میں تجاوزات کے خلاف بھی بھرپورآپریشن کیا۔جن شہریوں پر جرمانے عائد کیے گئے وہ رانگ وے، ون وے، پریشر ہارن، رنگین شیشوں، فینسی نمبر پیلٹس اور ہیلمٹ استعمال نہ کرنے سمیت دیگر قوانین کی خلاف ورزیوں کے مرتکب قرار پائے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.