پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

سندھ (پی پی اے) سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ، مزدور کی کم از کم اجرت 25 ہزار مقرر

سندھ (پی پی اے)سندھ میں آئندہ مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں مزدور طبقے کی کم از کم اجرت 25 ہزار روپے مقرر کردی گئی جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 20 فیصد اضافہ کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی اسمبلی کے فلور پر 329 ارب 30 کروڑ 3 لاکھ روپے کے ترقیاتی پورٹ فولیو کے ساتھ 14 سو 77 ارب 90 کروڑ روپے کے خسارے کا بجٹ پیش کیا۔اس دوران انھوں نے بتایا کہ ہم ملازمین کی تنخواہوں میں بنیادی تنخواہ کا 20 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کارکردگی اس کے ملازمین کی کارکردگی سے تعلق رکھتی ہے، حکومت سندھ ہر ملازم کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.