پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور(پی پی اے) پنجاب میں حجاموں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ

لاہور(پی پی اے)پنجاب ہیپاٹائٹس ایکٹ کے تحت صوبے بھر میں حجاموں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب بھر کے حجاموں کو محکمہ صحت سے دکانوں کی رجسٹریشن کروانا ہو گی جنہیں 3 ماہ کے لیے عارضی لائسنس جاری ہوگا، تربیت یافتہ اور ہیپاٹائٹس فری سرٹیفیکٹ کے حامل ورکر رکھنے والوں کو ہیلتھ انسپکٹر کے معائنے کے بعد حتمی لائسنس جاری کیا جائے گا۔حجاموں کا کہنا ہے کہ اگر معائنہ انسپکٹر بے جا تنگ نہ کریں تویہ حکومت کا اچھا فیصلہ ہے۔حجاموں کی رجسٹریشن کے عمل سے ہیر ڈریسرز کی دکانوں میں صفائی کے انتظامات میں بہتری آنے اور ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ میں کمی کی امید ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.